گجرات (طارق محمود سے)کم عمر بچے کے ساتھ مسجد میں زیادتی کرنے والا درندہ صفت گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی ہدائت پر گجرات پولیس نے بروقت کارروائی کرکے کم عمر بچے کے ساتھ مسجد کے اندر زبردستی بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔تھانہ صدر لالہ موسیٰ پولیس کو موضع نندوال کے رہائشی متاثرہ بچے کے والد نے اطلاع دی تھی کہ اس کا 8سالہ بچہ قرآن مجید کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے معمول کے مطابق مقامی مسجد میں گیا ہوا تھا،جو کافی وقت گزرنے کے باوجود جب بچہ گھر واپس نہ آیا تو ہمیں فکر لاحق ہوئی۔ جس پرمیں نے جب مسجد میں جاکر دیکھا تو ملزم انعام اللہ ولد احسان اللہ ساکن نندووال بچے کے ساتھ زبردستی بدفعلی کر رہا تھا۔اس اطلاع پر ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل ریاض الحق کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ فراست اللہ نے فوری نامز د ملزم کے خلاف زیر دفعہ 377تعزیرات پاکستان مقدمہ درج کرلیا اور اس گھناؤنے فعل میں ملوث ملزم کو چند گھنٹو ں کے اندر گرفتار کرلیا۔ جس کی مزید تفتیش جاری ہے.

Shares: