گجرات میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 ہو گئی100 مشتبہ افراد کی رپورٹ کا انتظار

گجرات ( طارق محمود سے) گجرات میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 ہو گئی، شہریوں کو مزید محتاط رہنے کی ہدایت، 100 کے قریب مشتبہ افراد کے ٹیسٹ بھیج دئیے گے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع گجرات میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی لسٹ نمائندہ باغی ٹی وی نے حاصل کرلی ہے جس کے مطابق ضلع گجرات میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 تک جا پہنچی ہے جو کہ گزشتہ روز تک 4 بتائی جا رہی تھی مریضوں کی تعداد میں یک دم اضافے سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے نمائندہ باغی ٹی وی طارق محمود کو مختلف ذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق اب تک 100 کے قریب مشتبہ افراد کے ٹیسٹ بھیجے گئے ہیں جن کی رپورٹ آنا ابھی باقی ہے ڈاکٹرز اور ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو مزید محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے اور گھروں سے باہر نہ نکلنے کی بار بار تلقین کی جا رہی ہے

Comments are closed.