باغی ٹی وی کی گیارہویں سالگرہ کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے
باغی ٹی وی دفتر میں باغی ٹی وی کی گیارہویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، تقریب میں لاہور سے معروف صحافی جان محمد رمضان، لائف کوچ رحمان عباس، باغی ٹی وی کے اینکر زین العابدین، عظیم بٹ و دیگر موجود تھے، جان محمد رمضان، رحمان عباس نے باغی ٹی وی کی گیارہویں سالگرہ پر باغی ٹی وی ٹیم کو مبارکباد دی اور مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اس موقع پر ایڈیٹر باغی ٹی وی ممتاز اعوان نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا
ڈیجیٹیل میڈیا کے سب سے بڑے ادارے باغی ٹی وی نے کامیابیوں کے ساتھ اپنے قیام کے 11 سال مکمل کرلیے ہیں،باغی ٹی وی کے قیام کا مقصد کرپشن ، جہالت ، ظلم اور زیادتی کے خلاف جدوجہد کرنا اوران برائیوں کے خاتمے کے لیے معاشرے کی آوازکو بلند کرنا اوراسے مناسب فورم پر پیش کرنا تھا اورہے بھی اور رہے گا بھی، باغی ٹی وی نے جہاں ان برائیوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھی وہاں حق ، سچ ، مظلوم کی مدد اوردنیا سے جہالت ختم کرنےکے لیے اپنا بھرپورکردار ادا کیا جسے دنیا تسلیم بھی کرتی ہے،اس کے ساتھ ساتھ "باغی ٹی وی ” نے معاشرے کی دیگر اہم مسائل کو بھی اجاگر کیااس دوران بہت سی رپورٹس پرسرکاری حکام ، سرکاری اداروں نے کارروائیاں کیں-



سپریم نیشنل برج چیمپئن شپ:باغی ٹی وی ٹیم کی شاندار کاکردگی
لاہور میں تین روزہ پاکستان نیشنل برج ٹورنامنٹ اختتام پذیر
برج گیم میں جوا اور پیسے نہیں لگتے:برج پلیئرغیاث ملک ، جہانگیر اور سعید اختر
جورڈن(اردن) انٹرنیشنل برج فیسٹول میں باغی ٹی وی کی ٹیم شرکت
بچوں کو اغوا کرنے والی گینگ کی خاتون باغی ٹی وی کے دفتر کے سامنے سے اہل محلہ نے پکڑ لی
باغی ٹی وی کی گیارہویں سالگرہ کے موقع پر باغی ٹی وی آفس میں کیک کاٹا گیا
قبل ازیں باغی ٹی وی کی گیارہویں سالگرہ کے موقع پر قصور میں بھی کیک کاٹا گیا تقریب میں عطامحمد قصوری صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور وائس چیئرمین لوکل گورنمنٹ ڈسٹرکٹ قصور, عاطف سعید الرحمن مسلم لیگ ن , محمد عامر بھٹی ایڈووکیٹ , سینئرصحافی عباس علی بھٹی, عابد علی بھٹی, عمران علی بھٹی, علی شیر سندھو, حسنین بھٹی صدر نیشنل پریس کلب کھڈیاں, انس علی بیوروچیف A1 TV قصور, میاں شہزاد صدر پی ٹی آئی قصور, حافظ نعمان حمید قصوری سوشل میڈیا پی ٹی آئی قصور و سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی
باغی ٹی وی کی 11 ویں سالگرہ کے موقع پر ننکانہ صاحب میں سینئر صحافیوں کی موجودگی میں کیک کاٹنے کی ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا
باغی ٹی وی کی 11ویں سالگرہ کے موقع پر پریس کلب ڈی جی خان میں ایک تقریب میں باغی ٹی وی کی سالگرہ کاکیک کاٹا گیا،اس تقریب میں ڈیرہ غازی خان کے سینئر صحافیوں نے شرکت کی








