دھوری محکمہ صحت اور تمام متعلقہ سرکاری ادارے غفلت کی گہری اور پرسکون نیند سو رہے ہیں لیکن ہمارے بچے پوری رات مچھر کی وجہ سے چیخ چیخ کےجاگ کر رات گزار دیتے ہیں یہ تصویریں عین آبادی کے درمیان کی ہیں پورے پنجاب میں ڈینگی سپرے ہوا لیکن یہاں ضرورت نہیں سمجھی گئی کچھ انتظامیہ بھلوال سے انسپکشن کے لیے نکلتی ہیں مگر پھلروان تک آتے آتے تھک جاتے ہیں اور دیہاتی یو سی اور چھوٹے گاؤں کو اہمیت نہیں دی جاتی ہماری اے سی بھلوال سے درخواست ہے پلیز آپ دھوری کا وزٹ کریں دکانداروں کے ریٹ چیک کریں ھمارے ماحول کو دیکھیں ہسپتال کی حالت دیکھیں جہاں ڈاکٹر نہیں ملتا دوائی لینے جائیں تو کہا جاتا ہے پھلروان جائیں یہاں پورے 3 جماعت پڑھے لکھےعطائی لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہیں ہیں یہ انوکھا علاقہ ہے فون کرنا ہو تو قسمت سے مکان کی چھت پر ہی بات ہو سکتی ہے DCO sargodha اور AC bhalwal خدارا کچھ تو ہمارے غموں کا مداوا کریں ہم اہلیان دھوری آپ کے شکر گزار ہوں گے ۔

Shares: