سرگودھا:پولیس کی ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی

سرگودھا:پولیس کی ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، مزید پانچ گرفتارملزمان سے کلاشنکوف سمیت ناجائزاسلحہ برآمد
سرگودھا ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کی ہدایت پرناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے بلال یاسین سکنہ سیال شریف سے رائفل223بور، تھانہ بھیرہ پولیس نے محمد وقاص سکنہ بھیرہ سے کلاشنکوف، تھانہ سلانوالی پولیس نے عابد سلطان سکنہ 139شمالی سے بندوق12بور،تھانہ میلہ پولیس نے محمد امیر سکنہ بھابڑہ سے بندوق12بوراور تھانہ میانی پولیس نے غلام یاسین سکنہ ودھن سے پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف ناجائزاسلحہ ونمائش اسلحہ کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
باغی ٹی وی رپورٹر وقاص.

Comments are closed.