صوبائی وزیر نے اجلاس کے دوران محکمانہ کارکردگی کاجائزہ لیا

0
36

سرگودھا: انصرمجیدخان نیازی صوبائی وزیرلیبر و انسانی وسائل کی زیرصدارت اپنے دفترمیں اعلی سطحی اجلاس۔ اجلاس میں سیکرٹری لیبرعامرجان، کمشنرپیسی تنویراقبال، ڈی جی لیبرفیصل نثارچوہدری، سیکرٹری ورکرزویلفئیربورڈودیگرافسران نے شرکت کی۔
صوبائی وزیر نے اجلاس کے دوران محکمانہ کارکردگی کاجائزہ لیا۔
ادارہ سوشل سیکورٹی کے تحت اب تک کی پروگراس جس میں ایزا آف ڈوینگ بزنس ، ڈومیسٹک ورکز کی رجسٹریشن ، ادارے کے تحت جاری ترقیاتی پروجیکٹس ، آٹو میشن ، نئے ہسپتالوں کی تعمیر کے حوالے سے کمشنر سوشل سیکورٹی کی تفصیلی بریفنگ۔
ورکرز ویلفیئر فنڈز کے تحت سکولوں میں بچوں کو دی جانے والی ایجوکیشن ، نئے سکولوں کی تعمیر ، بچوں کی سکالرشپ پر سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ کی تفصیلی بریفنگ
چائلڈ لیبر اور جبر ی مشقت کے خاتمے کے لئے لیبر ڈیپارٹمنٹ کے اقدامات ، فیکٹریوں کی انسپکشن ، فیکٹریوں کی رسک اسسپنٹس اور لیبر ڈیپارٹمنٹ کے تحت مزدوروں کیلئے کئے جانے والے اقدامات بارے ڈی جی لیبر کی بریفنگ
صوبائی وزیر نے کہا کہ ورکرز ویلفیئر بورڈکے تحت دی جانے والی سکالر شپ پر میکانزم بنایا جائے اور مزدوروں کے بچوں کو زیادہ سے زیادہ ایجوکیشن کے دائرے میں لانے کیلئے پالیسی مرتب کی جائے سیکرٹری بورڈ کو ہدایت۔ ادارہ پنجاب سوشل سیکورٹی کے تحت شروع کئے جانے والے تمام پروجیکٹس کی مقررہ ڈیڈ لائن میں تکمیل یقینی بنائی جائے ۔

Leave a reply