سرگودہا سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت گندم خریداری کے اہداف ہر صورت حاصل کرے گی

0
32

سرگودہا: سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت گندم خریداری کے اہداف ہر صورت حاصل کرے گی تاہم ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ناقص منصوبہ بندی پر انتہائی تشویش ہے جسے بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔حکومت گندم کی خریداری کی آڑ میں عوام او رکسانوں میں اضطراب اور خوف پیدا کرنے پر یقین نہیں رکھتی تاہم کسان انتظامیہ سے تعاون کرتے ہوئے گندم فراہم کریں ۔ان خیالات کاا ظہار انہوں نے کمشنر آفس کے کانفرنس روم میں ڈویژن بھر کی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کے افسران سے اجلاس میں کیا ۔اس موقع پر کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود ‘ بریگیڈیر احسن وقاص ‘ ایڈیشنل کمشنر شہباز حسین نقوی ‘ ڈائریکٹر زراعت فیض محمد کندی ‘ ڈپٹی کمشنرز عبداللہ نیئر شیخ ‘مسرت جبین ‘ عمر شیر چٹھہ ‘ موسی رضا ‘ ڈپٹی ڈ ائریکٹر فوڈ ارشد وٹو ‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میثم عباس او ردیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے کہا کہ حکومت اہداف کے حصول کیلئے جنوبی پنجاب پر بوجھ منتقل کر سکتی ہے جہاں گندم کا بڑا پیداواری سکوپ ہے ۔انہوں نے کہاکہ سرگودہا ڈویژن میں بھی گندم خریداری اہداف کے حصول تک جار ی رہے گی جس کیلئے نمبرداروں ‘آڑھتیوں اور دیگر زرائع استعمال کئے جائیں ۔انہوں نے کہاکہ عید کی چھٹیوں کے ایام میں گندم کی سمگلنگ کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹھوس حکمت عملی وضع کی جائے پولیس اور رینجر کی داخلی وخارجی چیک پوسٹوں پر تعیناتی او رسخت چیکنگ یقینی بنائی جائے ۔ ضرورت سے زائد ذخیرہ شدہ گندم کو بازیاب کروایاجائے ۔ ملوں اور سمگلروں پر نظر رکھی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت زمینی حقائق سے بالکل آگاہ ہے اور پیداواری صلاحیت کاادراک رکھتی ہے تمام انتظامی افسران پیداوار کے اعتبار سے گندم کا کھوج لگائیں ۔باردانہ حاصل کرنے والے کسانوں کو باردانہ گندم سمیت واپس کرنے پر مجبور کیا جائے ۔ اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں نے اب تک خریدی گئی گندم اور مستقبل کی حکمت عملی بارے تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ قبل ازیں سیکرٹر ی ٹرانسپورٹ نے سالم انٹر چینج پر قائم چیک پوسٹ گندم خریداری پھلروان ‘ بھلوال اور احساس کفالت پروگرام کے ترسیلی مراکز کابھی دورہ کیا۔

Leave a reply