بھیرہ۔ منگلا سے دریائے جہلم میں 65 ہزار کیوسک پانی چھوڑ دیا گیا ہے
وقفہ وقفہ سے مزید پانی کی آمد کی اطلاع ہے۔
پانی آنے سے دریائے جہلم میں بھیرہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب متوقع ہے انتظامیہ نے ابھی تک نشیبی اور دریا کے کنارے آباد بستیوں کو حفاظتی اقدامات سے آگاہ نہیں کیا اور نہ ہی دریا کے پشتوں کی مضبوطی کے لئے کوئی قدم اٹھایا ہے۔
موضع ودھن کے مقام پر ہونے والے کٹاؤ سے اب تک سینکڑوں ایکڑ رقبہ اور کھڑی فصلیں دریا برد ہو چکی ہیں اور کٹاؤ کا عمل روز بروز بڑھتا جا رہا ہے۔ دریا میں سیلابی صورتحال سے عدم آگاہی پر گا گا،ٹہی، ودھن، سگھ معافی اور دیگر آبادیوں کے عوام نے احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ دریا کے کٹاؤ کو روکنے اور غیر متوقع سیلاب سے بچاؤ کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں۔

Shares: