کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود سے چیف آفیسرمیٹر وپو لیٹن کا رپو ریشن نے ان کے دفترمیں ملا قات کی
کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود سے چیف آفیسرمیٹر وپو لیٹن کا رپو ریشن طارق پرویا اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنکل رانا شاہد نے ان کے دفترمیں ملا قات کی۔ کمشنر نے سی او کو عید کے ایا م میں شہر میں صحت و صفائی کو مثالی بنانے ، تما م واٹر سپلا ئز اور فلٹریشن پلا نٹس کوچوبیس گھنٹے چالو رکھنے اور سیوریج کے مسائل کو ترجیجی بنیا دوں پر حل کر نے کی ہدایت کی۔ انہوں نے عید کے اجتما عات کے مقامات کی نماز سے قبل اور بعد میں کلو ریشن کر نے نیز تما م مساجد ، اما م بارگاہو ں اور عید گاہوں پر صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔