ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا افضال احمد کوثر نے چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز کو

ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا افضال احمد کوثر نے چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز کو،چاند رات اور عید کے لیے پلان تیار کر کے اس پر فوری عمل درآمد کرنیکا حکم جاری کیا۔شاپنگ سنٹرز اور زیادہ آمد و رفت والی جگہ کے اردگرد پولیس ڈیوٹی میں اضافہ کریں۔موئثر پولیسنگ کے لیے شہر کے اردگرد ناکہ بندی پوائنٹ بڑھائیں۔تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو مساجد کمیٹیاں متحرک کرنیکی ہدایت کریں۔
کورونا وائرس کے سبب مساجد میں عبادات کے لیے 20نکاتی اعلامیہ پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے۔عید کے قریب پولیس فورس کو زیادہ متحرک کریں تاکہ عوام کے اندر احساس تحفظ پیدا ہو۔دوران ڈیوٹی کورونا سے متاثر پولیس اہلکاروں کے ساتھ رابطے میں رہیں اور انکی مالی امداد کو یقینی بنائیں۔تمام تھانوں اور پولیس کی دیگر بلڈنگز کو ڈس انفیکٹ کروائیں۔ ان خیالات کا اظہار آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثرنے چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز کے ساتھ ویڈیو لنک اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔

Comments are closed.