چیئرمین وزیر اعلی شکایت سیل حسن انعام پراچہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے

0
93

بھیرہ ترجمان حکومت پنجاب و چیئرمین وزیر اعلی شکایت سیل سرگودھا ڈویژن حسن انعام پراچہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب وزیراعلی سردار عثمان بزدار کی قیادت میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس موذی وبا سے متاثرہ افراد کے مسائل خصوصا” معاشی دباؤ کو کم سے کم کرنے کیلیئے عملا” کوشاں ہے۔حکومتی امدادی کاموں کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کی قیادت بھی اپنے اپنے حلقوں میں ضرورت مندوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلیئے گھر گھر راشن تقسیم کر رہی ہے۔ اس موقع پر سابق سٹی ناظم بھیرہ عزیز الحق پراچہ، سابق ناظمین چوہدری ناصر وڑائچ،چوہدری حسن ظہیر اور پی ٹی آئی تحصیل بھیرہ کے جنرل سیکرٹری چوہدری خالد محمود آرائیں بھی موجود تھے۔حسن انعام پراچہ نے کہا کہ انہوں نے ذاتی طور پر حلقہ پی پی 72 میں ہزاروں افراد میں راشن تقسیم کیاہے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔ ہم حلقہ کے عوام کو موجودہ مشکل حالات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے اور انکی عزت نفس کو محفوظ رکھتے ہوئے ان کو ریلیف فراہم کی جاتی رہے گی۔اس موقع پرجنرل سیکرٹری پی ٹی آئی تحصیل بھیرہ چوہدری خالد محمود آرائیں نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب کے ترجمان حسن انعام پراچہ نے اپنے حلقہ پی پی 72 میں رمضان المبارک کے دوران ذاتی طور پر 14سو گھرانوں کو ایک ماہ کا راشن اور گیارہ سو خاندانوں میں آٹا تقسیم کیا جو انکی حلقہ عوام سے محبت اور مشکل گھڑی میں تعاون کی باعث تقلید مثال ہے۔ چوہدری خالد محمود آرائیں نے بتایا کہ حسن انعام پراچہ نے حلقہ پی پی 72 کے حقیقی ضرورت مندوں میں بلا امتیاز راشن تقسیم کیا ہے۔

Leave a reply