سرگودھا تھانہ صدر پولیس کی کاروائی
سرگودھا: تھانہ صدر پولیس کی کاروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش 1.200کلو گرام چرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدر سب انسپکٹر ظفر عباس نے سب انسپکٹراختر حسین وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش بلال احمد ولد شہباز سکنہ چک نمبر75جنوبی کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے چرس 1.200 کلو گرام برآمد کرکے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
با غی ٹی وی رپورٹر وقاص