بھیرہ نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو دنیا کے صف اول کے ممالک میں لا کھڑا کیا۔ یہ بات مسلم لیگ ن تحصیل بھیرہ کے صدر چوہدری نصراللہ کہوٹ اور سٹی صدر ظفر اقبال بھٹی نے بھرتھ ہاؤس بھیرہ میں یوم تکبیر کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں نواز شریف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا یہ کارنامہ رہتی دنیا تک ملک کے وقار کو چار چاند لگاتا رہے گا۔تقریب میں عنصر خان لودھی،زاہد عمران وجھی،خان توفیق خان، حبیب الرحمن انصاری سمیت مسلم لیگی کارکنوں نے شرکت کی اور کیک کاٹا۔
با غی ٹی وی رپورٹر وقاص

بھیرہ نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو دنیا کے صف اول کے ممالک میں لا کھڑا کیا
Shares: