بھیرہ(نامہ نگار)نواحی گاؤں ٹھٹھی ولانہ کی 4 ہزار سے زائد آبادی عرصہ سے مختلف مسائل سے دوچار چلی آرہی ہے۔ سماجی رہنماؤں چوہدری غلام رسول ولانہ اور چوہدری ذیشان ریاض ولانہ نے کہا ہے کہ گاوں میں نکاسی آب کا کوئی نظام نہیں۔ ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کے باعث عوام کو آمد و رفت میں بھی مشکلات کا سامنا ہے اور بارش کے دنوں میں عام آدمی کا گزرنا محال ہو جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گاؤں کے مخیر حضرات کے تعاون سے گاؤں کی سڑک کی تعمیر و مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے جو جلد ہی پایا تکمیل کو پہنچ جائے گا۔اس سے عام آدمی کی سفری مشکلات کم ہوں گی۔ انہوں نے اس سلسلے میں مخیر حضرات کے تعاون کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
( باغئ ٹی وی رپورٹر وقاص )

Shares: