سرگودھا:تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی
سرگودھا:تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، گرفتار دوملزمان سے چرس برآمد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا سب انسپکٹر عمارہ اکرم نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد عارف اور منور مسیح پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ استقلال آباد ریڈ کرکے ملزمان عدنان احمد ولد منظور حسین سکنہ استقلال آباد سے چرس540گرام، عبدالوحید ولد رشید احمد سکنہ استقلال آباد سے چرس 280 گرام برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
( باغی ٹی وی رپورٹر وقاص )