سرگودھا نے قبضہ مافیا کیخلاف ہیوی مشینری سے گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے کروڑوں کا رقبہ واگزار کرا لیا

0
37

سرگودھا نے قبضہ مافیا کیخلاف ہیوی مشینری سے گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کا رقبہ واگزار کروا لیا، محکمہ انہار کے ایکسین وقاص جاوید، ایس ڈی او طاہر مسعود، سب انجینئر ابرار احمد نے پولیس کے ہمراہ نہر لوئر جہلم سدرن برانچ گھلا پور اور دیگر علاقوں میں ہیوی مشینری کے ذریعے محکمہ نہر کی جگہ پر واقع ہوٹل، دکانیں، گودام، مکانات مسمار کر کے رقبہ واگزار کروا لیا، واگزار کروائے گئے رقبہ کی مالیت کروڑوں روپے ہے، جس پر قبضہ مافیا ایک طویل عرصہ سے قابض تھا، اور انہیں با اثر شخصیات کی پشت پناہی حاصل تھی۔ ایکسین وقاص جاوید نے کہا ہے کہ قبضہ مافیا کو کسی بھی صورت محکمہ انہار کی زمینوں پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور اگر کسی نے ایسا کرنے کی کوشش کی تو ان کے خلاف فوجداری مقدمات بھی درج کروائیں گے۔

Leave a reply