سرگودھا: حکومتی ہدایات کے تحت ڈرائیونگ لائسنس بنانے کا عمل شروع کر دیا گیا
سرگودھا: حکومتی ہدایات کے تحت ڈرائیونگ لائسنس بنانے کا عمل شروع کر دیا گیا
سرگودھا: حکومت پنجاب کیطرف سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعدا نسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور کے احکامات کی روشنی میں ڈرائیونگ لائسنس بنانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں ایس او پیز جاری کر دی گئی ہے ڈی ایس پی ٹریفک شیخ کاشف مسعود نے ڈی پی او فیصل گلزار کو لائسنس کے اجراء کے سلسلہ میں جاری ایس او پی سے متعلق بریفنگ دی جس کے مطابق ڈرائیونگ ٹیسٹ کے لیے آنے والے امیدواروں کو بیس سیکنڈ تک ہاتھ مکمل صابن سے دھونے اور سینیٹائزر کے استعمال کے بعد گراونڈ میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔امیدواروں کو فیس ماسک اور دستانے پہن کر ٹیسٹ میں شامل ہونا ضروری قرار دے دیا گیاجبکہ آنے والے تمام امیدواران اور تعینات عملہ کا جسمانی درجہ حرارت بھی چیک کیا جائے گا۔اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار نے کہا کہ لائسنس کا اجراء حکومتی ہدایات کے تحت شروع کر دیا گیا ہے اور امیدواروں کوخود بھی اور ٹریفک سٹاف سے بھی سماجی فاصلہ رکھنے کے عمل پر سختی سے عملدرآمد کرایا جارہا ہے۔انہوں نے ڈی ایس پی ٹریفک سرگودھا شیخ کاشف محمود کو حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں ۔