اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نے وزیراعظم کرونا ریلیف ٹائیگرز فورس کا اجلاس بلانے سے انکار، رضاکار مایوس ہوکر لوٹ گئے

بھیرہ اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نے وزیراعظم کرونا ریلیف ٹائیگرز فورس کا اجلاس آج بھی بلانے سے انکار کر دیا اور حکومتی ہدایات پر اس شدید موسم میں اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ کے دفتر آئے درجنوں ٹائیگرز مایوس ہو کر واپس چلے گئے ٹائیگر فورس کے رضا کار میسج پر ملنے والی حکومتی ہدایات پر صبح 10 بجے اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ واثق عباس ہرل کے دفتر میں اجلاس کے لیے آئے تو اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ ان کو حکومت کی طرف سے ٹائیگر فورس کا اجلاس بلانے کے لیے کوئی ہدایت موصول نہیں ہوئی اس کے ٹائیگرز اسسٹنٹ کمشنر بھلوال سے رابطہ کریں میلوں دور سے آئے ہوئے ٹائیگرز فورس رضاکاروں کے شدید اصرار پر اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ واثق عباس ہرل نے 2 جون کو صبح 11 بجے اجلاس بلانے پر رضامندی ظاہر کردی ہے

Comments are closed.