سرگودھا تھانہ میانی کے علاقہ ڈیرہ بختاورکا سے 3 ہینڈ گرنیڈ برآمد ڈی پی او فیصل گلزار نے رپورٹ طلب کرلی اے ایس پی بھلوال ماہم خان، ایس ایچ او تھانہ میانی ، سی ٹی ڈی کا عملہ اور بم ڈسپوزل سکواڈ موقع پر پہنچ گئے۔
پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقہ کو گھیرے میں لے لیا۔
بم ڈسپوزل سکواڈ نے ھینڈ گرنیڈ کو ناکارہ بنا دیا
مقامی زمیندار کے پانی کی کھال کی صفائی کے دوران ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے ہیں
پولیس نے ہینڈ گرنیڈ قبضہ میں لے کر قانونی کاروائی شروع کردی ہے

Shares: