بھیرہ انتظامیہ کی عدم توجہی اور عوام کی لاپرواہی سے شہر میں کرونا وائرس پوری طرح پھیل رہا ہے۔مساجد، بازار اور سرکاری دفاتر میں سماجی فاصلوں، ماسک، سینیٹائزر اور دیگر ایس او پیز کی کھلے عام خلاف ورزی جاری ہے۔ یو بی ایل بھیرہ میں کرونا وائرس کی افواہ سے بینک میں موجود صارفین میں خوف و ہراس پھیل گیا۔بینک کے کیشیئر اور محلہ شیش محل کی ایک پوری فیملی کے کرونا میں ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ محلہ بوڑھی والا کی خاتون اور اس کے دو جوان بیٹوں کے کرونا ٹیسٹ پازیٹو آگئے ہیں اور انہیں ان کے گھروں میں آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔سماجی رہنماؤں محمد عظمت اقبال، مہر محمد بلال طاہری،چوہدری محمد اکرم گا دی، عطا الرحمن،تحریک انصاف کے شہزاد محمود، عرفان شیخ و دیگر نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی ایس پیز پر عملدرآمد کرانے میں انتظامیہ مکمل ناکام ہو گئی ہے جس کے اثرات وائرس کے پھیلاؤ کی صورت میں انتہائی خطرناک ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کمشنر سرگودھا اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہر میں ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے انتظامیہ کو سختی سے احکامات جاری کریں۔

بھیرہ انتظامیہ کی عدم توجہی اور عوام کی لاپرواہی
Shares: