سرگودھا:تھانہ سٹی بھلوال پولیس کی بڑی کاروائی، راہزنی کے مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری مجرمان گرفتار
سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار کی ہدایت پر سنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی بھلوال فاروق حسنات نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر عمر حیات وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے راہزنی کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان محمد بلال ولد فضل حسین سکنہ چک نمبر10شمالی اور محمد ندیم شہزاد عرف کمانڈو ولد محمد صدیق سکنہ چک نمبر116شمالی کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتاراشتہاری مجرمان نے گذشتہ سال اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مختلف وارداتوں میں بھیرہ کے رہائشی طاہر محمود ولد محمدنواز اور چک18شمالی کے رہائشی محمد ارشد ولد محمد اسلم سے اسلحہ کے زور پر واردات کی اور موبائل فون ونقدی چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی اور انکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور روائتی طریقہ کار تفتیش کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے چھینا گیا مال مسروقہ بھی برآمد کرکے بعدازقانونی کاروائی اصل مالکا ن کے حوالے کر دیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

سرگودھا:تھانہ سٹی بھلوال پولیس کی بڑی کاروائی،
Shares: