سرگودھا: تھانہ بھیرہ پولیس کی کاروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، چرس1.660کلو گرام برآمد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھیرہ سب انسپکٹر شاہد اقبال نے سب انسپکٹر توقیر احمد وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش نصراللہ خان ولد سامرہ خان سکنہ ہاتھی ونڈ بھیرہ کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے چرس1.660کلو گرام برآمد کرکے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

سرگودھا: تھانہ بھیرہ پولیس کی کاروائی
Shares:







