بھیرہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مرد مریض مناسب طبی سہولیات سے محروم ہیں

0
44

بھیرہ برسرِ اقتدار گروپ کی عدم دلچسپی کے باعث تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مرد مریض مناسب طبی سہولیات سے محروم ہیں۔ ہسپتال میں اس وقت صرف دو مرد ڈاکٹر خدمات انجام دے رہے تھے جن میں سے ایک ڈاکٹر شاہد سیال کرونا وائرس کے باعث ہسپتال کوارٹر میں آئسولیٹ ہوگئے ہیں جبکہ واحد سرجن ڈاکٹر اکرام الحق حادثہ کے باعث چھٹی پر ہیں۔ تحصیل بار ایسوسی ایشن بھیرہ کے سابق جنرل سیکرٹری مہر محمد نواز ایڈووکیٹ، ناہیدہ محبوب الہی فاؤنڈیشن کے چیئرمین خواجہ زاہد نسیم ایڈووکیٹ، سرگودھا چیمبر آف کامرس کے رکن چوہدری محمد اجمل گوندل،بھیرہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری عطاالرحمن اقبال اور ظفر اقبال کھوکھر نے کہا ہے کہ ہسپتال میں اس وقت صرف لیڈی ڈاکٹرز کام کر رہی ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی بے حسی اور تحصیل ہیلتھ کونسل کے چیئرمین اور ارکان کی عدم دلچسپی اور لاپرواہی کے باعث ہسپتال مرد ڈاکٹرز سے محروم چلاآ رہا ہے۔ انہوں نے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ، کمشنر سرگودھا اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہیلتھ کونسل کی ہسپتال معاملات میں عدم دلچسپی اور چیف آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی لا پرواہی کا نوٹس لے کر ہسپتال میں مرد ڈاکٹر ز کا فوری تقرر کریں۔

Leave a reply