وزیراعظم ٹائیگر فورس میں شامل اکثر نوجوان مقامی انتظامیہ

0
34

بھیرہ وزیراعظم ٹائیگر فورس میں شامل اکثر نوجوان مقامی انتظامیہ کی عدم دلچسپی اور سرد مہری کے باعث اپنی رضاکارانہ خدمات واپس لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ ٹائیگر فورس کے لیے منتخب ہونے والے محمد اشرف،ارسلان حیدر، شہزاد احمد، محمد نسیم، محمد اقبال،صابر علی اور شکیل احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے اعلان کے باوجود مقامی انتظامیہ کی طرف سے ابھی تک ٹائیگر فورس کے نوجوانوں کو کسی بھی قسم کی ذمہ داری نہ دینے سے نوجوان مایوسی کا شکار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ ٹائیگر فورس کے حوالے سے تحریک انصاف کی مقامی تنظیم کے آپس میں الجھاؤ کی سزا نوجوانوں کو دی جا رہی ہے جبکہ انتظامیہ ایک گروپ کا ساتھ دے کر دوسرے کو نظر انداز کر رہی ہے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھاسے اپیل کی ہے کہ ٹائیگر فورس کے معاملات میں فوری مداخلت کر کے حکومتی پالیسی کو ناکام بنانے والوں کا محاسبہ کریں۔

Leave a reply