پاکستان میڈیا کونسل رجسٹرڈ پاکستان محکمہ ہائی وے سرگودھا کے کرپٹ افسران کی طرف سے اپنی کرپشن چھپانے کیلئے کڑانہ ہل (پل گیارہ) پریس کلب کے صحافیوں کیخلاف تھانہ عطاءشہید میں جھوٹے اور بے بنیاد مقدمہ درج کرانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار، آئی جی پنجاب ڈاکٹر شعیب دستگیر سمیت ارباب اختیار سے مطالبہ کرتی ہے کہ محکمہ ہائی وے سرگودھا کے مقدمہ درج کرانے والے کرپٹ افسران کو فوری طور پر معطل کر کے ان کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور جھوٹا مقدمہ فوری طور پر خارج کیا جائے، ورنہ پاکستان میڈیا کونسل رجسٹرڈ پاکستان سرگودھا میں محکمہ ہائی وے کے دفاتر کے باہر دھرنا دے گی، ملک بھر کے تمام اضلاع اور تحصیلوں اور پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرے کرے گی۔
منجانب: مہر حمید انور مرکزی صدر، اکرم عامر مرکزی کوارڈی نیٹر، مہر عباس صوبائی چیئر مین، ارسلان فاروق صوبائی صدر، افتخار بھٹی سینئر نائب صدر پنجاب، لیاقت علی شام، عطاءاللہ بھٹی، اطہر فاروق اعوان، عہدیداران و ممبران پاکستان میڈیا کونسل رجسٹرڈ پاکستان

Shares: