سرگودھا:پولیس کے شہید کنسٹیبل آصف سلطان کے ورثا کو نیا مکان خرید کر دے دیا ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار نے خریدے گئے مکان کیلئے ایک کروڑ35لاکھ کا چیک دیا۔
سرگودھا:پولیس نے کچا پھاٹک ہرنوالہ علاقہ تھانہ شاہ نکڈر میں مقابلہ کے دوران شہید ہونے والے کنسٹیبل آصف سلطان کے ورثا کو نیامکان خرید کر دے دیا۔محکمہ پولیس کے قواعد کے مطابق شہید اہلکار کی فیملی مقررہ مالیت کے مطابق نوتعمیر شدہ مکان پسند کرتی ہے جس کے بعد اسے حکومت کی طرف سے رقم کی ادائیگی کی جاتی ہے۔ اس ضمن میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا فیصل گلزار نے شہید کنسٹیبل آصف سلطان کے ورثا سے ملاقات کی اور ان کو شاداب ٹاؤن سرگودھا میں خریدے گئے نئے مکان کے لئے 01 کروڑ35لاکھ روپے کا چیک دیا۔ انہوں نے شہید پولیس اہلکار کے ورثا سے ان کے مسائل دریافت کیے اوران کو فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا کا کہنا تھا کہ تمام شہدائے پولیس کے ورثا ہمارے اہلخانہ جیسے ہیں شہدا کے ورثا کسی بھی مسئلے کیلئے مجھے براہ راست مل سکتے ہیں۔

سرگودھا:پولیس کے شہید کنسٹیبل آصف سلطان کے ورثا کو نیا مکان خرید کر دے دیا
Shares: