بھیرہ سابقہ دور میں ہونے والی میونسپل فنڈز میں خوردبرد اور لوٹ مار کا سلسلہ تبدیلی کے نام پر بھی تھم نہ سکا اور مارچ 2020 میں ترقیاتی کاموں کے لئے جاری بلدیہ کے 60 لاکھ روپیہ کے ترقیاتی فنڈز ضائع ہونے کا شدید خطرہ ہے جبکہ بلدیہ نے نے 21 مئی کو دو کروڑ روپیہ سے زائد کے مزید ٹینڈر بھی جاری کر دیئے ہیں۔مارچ میں جاری ترقیاتی کاموں میں سے ایک دو کے سوا کوئی بھی کام تکمیل کو نہ پہنچ سکا۔چوک دروازہ چک والا میں ٹف ٹائل اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے جاری 13 لاکھ روپیہ سے سے زائد کے ٹینڈر سے ٹھیکیدار نے صرف ایک پل بنا کر کام ادھورا چھوڑ دیا ہے جس کے باعث سوریج اور بارش کے پانی سے چوک جھیل کو منظر پیش کرتا ہے۔کھڈوں میں تبدیل چوک کو عوام کی سہولت کے لیے دکاندار مہر محمد نذیر نے جیب سے ہزاروں روپے خرچ کر کے گزشتہ روز انہیں پر کرایا۔سماجی رہنماؤں عامر علی، محمد شریف، اختر حسین، ذوالفقار علی، تنویر احمد اور نصیر احمد نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ میونسپل فنڈز میں بڑے پیمانے پر ہونے والی خوردبرد کی اعلی سطحی تحقیقات کرا کے ملوث عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کریں۔

Shares: