اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو سات سال قید اور جرمانے کی سزاء
بھیرہ اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو سول جج درجہ اول بھیرہ محمد آصف نواز نے سات سال قید اور ایک لاکھ روپیہ جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا ہے۔ نبی شاہ بالا کے ملزم وجیہ الحسن نے پانچ سال قبل 27 اگست 2015 کو گندم کی پسائی کی اجرت مانگنے پر مشتعل ہو کر نبی شاہ زریں کے محمد ریاض کو فائرنگ کر کے اس وقت شدید زخمی کر دیا تھا جب وہ اپنی اہلیہ کوثر پروین کے ہمراہ فوتیدگی سے واپس گھر آ رہا تھا۔ عدالت ہائے دیوانی بھیرہ کے جج محمد آصف نواز کے فیصلہ کے بعد ملزم کو شاہ پور جیل بھیج دیا گیا ہے۔