بھیرہ میونسپل کمیٹی بھیرہ کی نااہلی اور اقربا پروری کے باعث شہر گندگی کے بڑے بڑے ڈھیروں میں تبدیل ہوگیا ہے اور نا لیاں گندے پانی سے ابل پڑی ہیں جبکہ ہر چوک اور سرکلر روڈ پر پڑے گندگی کے ڈھیروں سے پیدا ہونے والا تعفن موذی بیماریوں کے پھیلاؤ کا باعث بن رہا ہے۔سماجی رہنماؤں محمد الطاف حسین، فضل احمد،صفدر اقبال، محمد رضوان، ارشد علی اور محمد رفیق نے کہا ہے کہ بلدیہ نے برسر اقتدار گروپ کو نوازنے کے لیے ایک سینٹری ورکر کو سپروائزر کا اختیار دے رکھا ہے جس سے شہر کی صفائی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ سماجی راہنماؤں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صفائی کے نظام کی بہتری کے لیے کسی اہل اور فرض شناس اہلکار کو سپروائزر تعینات کریں۔

Shares: