بھیرہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ڈپٹی کمشنر سرگودھا کے حکم پر سیل کیے گئے

0
36

بھیرہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ڈپٹی کمشنر سرگودھا کے حکم پر سیل کیے گئے محلہ شاہ نصیب دریائی میں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ ڈیوٹی پر تعینات اہلکار فوٹو سیشن کے بعد غائب ہیں اور وزیراعظم ٹائیگر فورس کے احتجاج پر پولیس اہلکار بدتمیزی کرتے ہوئے ان سے الجھ پڑا۔ سیل شدہ علاقہ میں لوگوں کی آمد و رفت اور متاثر اشخاص کے اہل خانہ کا بیرونی افراد سے کھلے عام میل جول اور تحائف کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر محمد اسماعیل نے بتایا کہ متاثرہ محلہ کے 20 افراد کے نمونہ جات کرونا ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھجوادیئے گئے ہیں جبکہ محلہ نمدگراں کے لیاقت علی کو ہارٹ اٹیک اور سانس کی تکلیف کے باعث جناح ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت اب بہتر بتائی جا رہی ہے اہل محلہ نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ متاثرہ علاقہ میں ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کے لیے مقامی انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کریں

Leave a reply