کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود پنجاب حکومت کی طرف سے مینجمنٹ گروپ اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں

0
56

کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود پنجاب حکومت کی طرف سے مینجمنٹ گروپ کے افسران کوسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کلاس ون کےتفویض کئے جانے والے خصوصی اختیارات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر شہباز حسین نقوی‘ اسسٹنٹ کمشنر ریونیو شعیب نسوانہ اور ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر احسان اللہ ٹوانہ شرکت ہیں۔ کمشنر نے افسران کو کلاس ون کے خصوصی مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کئے جانے کے حکومتی اعلامیہ بارے قانونی آراء فراہم کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کو ہدایات جاری کیں۔انہوں نے سپیشل مجسٹریٹ کے سماعت کے اختیارات جرمانوں اور سزاﺅ ں کے طریقے بارے وضاحت فراہم کرنے کا حکم دیا تاکہ افسران کو اختیارات استعمال کرنے میں آسانی ہوسکے۔ حکومت پنجاب نے قیمتوں کو کنٹرول کرنے‘ ذخیرہ اندوزی‘ جنگلات کے بچاؤ‘ معدنیات اور معدنی وسائل کے تحفظ‘خوراک میں ملاوٹ‘فوڈ سیفٹی‘تجاوزات‘ سرکاری زمینوں پر قبضے‘ نہری پانی چوری‘ ڈرینج سسٹم‘ روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی‘ خطرناک ڈرائیونگ‘ عمارات کے نقشے اور ہنگامی حالات میں تحفظ‘صوبائی ووفاقی قوانین کے تحت میونسپل خدمات اور اراضی کے استعمال کے معائنہ او رچھاپے کے علاوہ ایسے مقدمات کی سماعت کے اختیارات تفویض کئے ہیں تاہم یہ اختیارات اپنے نفاذ کیلئے تشریح طلب ہیں۔

Leave a reply