بھیرہ انصاف لائرز فورم پاکستان کی آئینی کمیٹی کے چیئرمین بیرسٹر سید علی ظفر نے انصاف لائرز فورم تحصیل بھیرہ کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ جس کے مطابق محمد شاہد القمر بھٹی ایڈووکیٹ انصاف لائرز فورم تحصیل بھیرہ کے صدر ہوں گے۔ اکرام اللہ خان ایڈووکیٹ، عرفان حیدر گوندل ایڈوکیٹ، سینئر نائب صدور،مہر فیصل اعجاز ایڈووکیٹ، ملک محمد عثمان ایڈووکیٹ، رانا طاہر عباس ایڈووکیٹ اور رضوان حیدر گوندل ایڈووکیٹ نائب صدور، حسنات خان بلوچ ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری، منوش الطاف گوندل انفارمیشن سیکرٹری اور امجد علی گوندل فنانس سیکرٹری ہوں گے۔

Shares: