سرگودھا:محافظ اسکواڈ پولیس کی بروقت کاروائی،کمسن بچی ورثا کے حوالے

سرگودھا:محافظ اسکواڈ پولیس کی بروقت کاروائی،کمسن بچی ورثا کے حوالے
سرگودھا:تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک کمسن بچی چوک ایس ٹاون میں موجود ہے جساس اطلاع پر محافظ اسکواڈ تھانہ ساجد شہید کے جوانوں نے موقع پر پہنچ کر بچی کو حفاظتی تحویل میں لے لیااور اسکے ورثا کی تلاش شروع کر دی ۔ تھوڑی دیر گزار نے بعد کمسن بچی کے والدین کوتلاش کر لیا گیا ۔کمسن بچی کے والد محمد اقبال نے بتایا کہ ہم ہسپتال میڈیسن لینے آئے تھے جہاں پر رش ہونے کی وجہ سے بچی گم ہوگئی تھی ۔ کمسن بچی کو بعدازقانونی کاروائی اسکے والد کے حوالے کر دیا ہے۔

Comments are closed.