کمشنرسرگودھا ڈویژن ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن ڈاکٹر فرح مسعود
کمشنرسرگودھا ڈویژن ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن سرگودھا ڈاکٹر فرح مسعود میٹروپولیٹن کارپوریشن کے افسران کی کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں۔اجلاس میں چیف میٹروپولیٹن آفیسر طارق پرویا، ایم او انفراسٹرکچر خالد جاوید، ڈپٹی سی او روما فہیم، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل رانا محمد شاہدعمران، ایم او فنانس راؤ نعیم انجم،ایم او سروسز حسن محمود، ایم او ریگولیشن زویا مسعود اور کونسل آفیسرتہمینہ ظہور نے شرکت کی۔ کمشنر نے میٹروپولیٹن کارپوریشن سے اخراجات‘ ریونیو وصولی‘ خالی آسامیوں اور کنٹینرز سے متعلق تمام تفصیلات طلب کرکے آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔ کمشنر نے عید الاضحی کے جانوروں کی خریدوفروخت کیلئے شہر سے باہر مقامات قائم کرنے کی مختلف تجاویز، میٹروپولیٹن کے 56 ڈرائیور آسامیوں میں سے 53خالی سیٹوں پر ڈرائیورز کی بھرتی کیلئے فوری سمری تیار کرکے حکومت سے اجازت طلب کرنے ، آوارہ کتوں کو مارنے کی مہم جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ شہر کے تینوں ٹریفک سنگلز فوری چالوکر کے ٹریفک پولیس کے سپرد کرنے، شہر میں صفائی کی صورتحال و سروس ڈلیوری نظام کو بہتر کرنے‘ جراثیم کش سپرے کرنے‘ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی‘ تجاوزات آپریشن‘ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اورغیر منظورشدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف کئے جانے والے اقدامات کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔