بھیرہ ملت اسلامیہ صحابہ کرام اور اہل بیت کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کرے گی

بھیرہ ملت اسلامیہ صحابہ کرام اور اہل بیت کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔حکومت کا فرض ہے کو ایسے اسلام دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچائے۔ ان خیالات کا اظہار بھیرہ بھلوال چوک میں مولانا آصف اشرف جلالی کے سیدہ کائنات کی شان میں نازیبا کلمات کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگی رہنما میاں محمد نعیم الدین، پیر شجاعت الامیر گیلانی، پروفیسر ریاض عامر اور میاں ناصر عقیل نے کیا۔ مقررین نے کہا کہ کہ ملکی قیادت اور ادارے ایسے عناصر پر کڑی نظر رکھیں جو ملک میں بدامنی اور بے چینی کی فضا پیدا کر کے فرقہ وارریت کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔یہ عناصر ملکی سلامتی کے لئے خطرناک ثابت ہوں گے۔ حکومت کا فرض ہے کہ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ احتجاج میں تحصیل بار بھیرہ کے رکن سید حسن رضا تقوی ایڈووکیٹ و دیگر نے شرکت کی۔مظاہرین نے بینر اٹھا رکھے تھے اور آصف اشرف جلالی کے خلاف نعرہ بازی کی۔

Comments are closed.