بھیرہ نامعلوم چور گزشتہ روز زین پور روڈ پر واقع گھر کا صفایا کرکے لاکھوں روپے کے زیورات،نقدی،پرائز بانڈ اور دیگر گھریلو سامان لے اڑے۔ بتایا گیا ہے کہ زین پور نور احمد کالونی کا محمد اشرف اہل خانہ کے ہمراہ شادی کی تقریب میں گیا ہوا تھا کہ واپسی پر مکان کے تالے ٹوٹے اور سامان بکھرا ہوا پایا۔اس نے بتایا کہ نامعلوم چور طلائی زیورات، 70 ہزار روپیہ کے پرائز بانڈ،12 ہزار روپیہ نقد اور دیگر قیمتی گھریلو سامان چرا کر لے گئے ہیں۔ ایک اور واردات میں رات گئے انٹرچینج بھیرہ سے ہوٹل بند کرکے واپس آنے والے محمد یوسف کو راستہ میں نامعلوم اشخاص نے اسلحہ کے زور پر اسے لوٹ لیا۔ عوام نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں ہونے والی چوری، ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔

بھیرہ نامعلوم چور گزشتہ روز زین پور روڈ پر واقع گھر کا صفایا کرگے
Shares: