بھیرہ میونسپل کمیٹی بھیرہ کی ملکیتی کروڑوں روپیہ مالیت کی 48 مرلہ اراضی عدالتی حکم کے تحت قبضہ مافیا سے واگزار کرا لی گئی۔ سابق حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والا قبضہ مافیا سرکاری سرائے بیرون گنج منڈی بھیرہ پر گزشتہ 30 سال سے قابض چلا رہا تھا اور اس جگہ پختہ تعمیرات کر لی تھیں۔ عدالت کی جانب سے حکم امتناعی کے منسوخ ہونے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ نے عملہ کے ہمراہ سرکاری جگہ کی واگزاری کے لئے آپریشن کی نگرانی کی اور پختہ تعمیرات گرا کر سرکاری رقبہ کو واگزار کرا لیا۔

Shares: