بھیرہ وجوان نسل کو معاشرتی برائیوں سے محفوظ رکھنے اور سماج دشمن عناصر سے منشیات اور اسلحہ کی برآمدگی کے لیے پولیس کوشاں ہے۔ ایس ایچ او مہر شاہد اقبال ہرل نے میڈیا کو بتایا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر بھیرہ پولیس نے دوران گشت 2 کلو ہیروئن،2 کلو افیون،4 پستول 30 بور اور رائفل 44 بور برآمد کر لیے ہیں۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں تاکہ انہیں معاشرتی برائیوں سے محفوظ رکھا جاسکے۔انہوں نے بتایا کہ پشاور سے کار نمبر ایس اے سی 1222 میں فروخت کے لئے لائی جانے والی 2 کلو ہیروئن اور 2 کلو افیون برآمد کر کے مطیع اللہ پختون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ہیڈ محرر محمد ظفر اور نعمان قادر نے بتایا کہ ارسلان گوندل،نبیل عباس، غلام عباس اور شاہد مسلم شیخ سے 4 پسٹل 30 بور، الفت عباس سے رائفل 44 بور اور مجموعی 19 ضرب گولیاں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

Shares: