بھیرہ ڈی سی شیڈول ریٹ نافذالعمل نہ ہونے سےلاکھوں روپے نقصان ہو رہا ہے
بھیرہ ڈی سی شیڈول ریٹ نافذالعمل نہ ہونے سے حکومت کو ریونیو کی مد میں روزانہ لاکھوں روپے نقصان ہو رہا ہےسرگودھا چیمبر آف کامرس کے رکن چوہدری محمد اجمل گوندل،چوہدری محمد اکرم گادی چوہان اور ظفر اقبال کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت ہر نئے مالی سال کے آغاز میں نیا ڈی سی شیڈول ریٹ جاری کرتی ہے تاکہ رجسٹریشن اور دیگر سرکاری واجبات کی مد میں ادائیگیاں نئے ریٹس پر ہو سکیں ضلع سرگودھا کی سات تحصیلوں کے لئے جاری ہونے والا ڈی سی شیڈول ریٹ دستخطوں کے لئے ابھی تک ڈپٹی کمشنر سرگودھا کے دفتر میں پڑا ہے انہوں نے کمشنر سرگودھا ڈویژن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈی سی شیڈول ریٹ پر دستخطوں کے لئے ڈپٹی کمشنر سرگودھا کو احکامات جاری کریں تاکہ عوام کو ریلیف کے ساتھ ساتھ حکومت کے ریونیو میں بھی اضافہ ہو سکے