سرگودھا تھانہ کینٹ سرگودھا میں سابق ایم پی اے طاہر نوید چوہدری کے بھائی نیئر ندیم کو منشیات کے مقدمہ میں چالان کر کے جیل بھجوانے کے واقعہ کیخلاف مسیح برادری کی بڑی تعداد نے ڈی پی او آفس کے باہر تھانہ کینٹ سرگودھا کی پولیس کے تربیتی اے ایس آئی قیصر اقبال کیخلاف پر امن احتجاج ریکارڈ کروایا جس کی قیادت سابق ممبران ضلع کونسل یعقوب جلال رندھاوا، یوسف چوہان، چوہدری ارشد گل سابق ممبر میٹرو پولیٹین کارپوریشن، جاوید بھٹی، اے حمید گل نے خطاب کیا، احتجاجی مظاہرے میں سابق اقلیتی ممبران ضلع کونسلز، سابق ممبران میونسپل کارپوریشن، سابق کونسلرز، درجنوں پادری اور مسیح مبلغین موجود تھے، مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے نیئر ندیم پر درج ہونے والے مقدمہ کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ارباب اختیار سے مقدمہ فوری طور پر خارج کرنے کا مطالبہ کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ حکام بالا اس نا انصافی کا نوٹس لے کر جھوٹا مقدمہ درج کرنے والے اے ایس آئی کیخلاف کارروائی کر کے انہیں انصاف فراہم کریں گے۔ دوسری طرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے سابق ایم پی اے طاہر نوید چوہدری کی درخواست پر ایس پی انویسٹی گیشن ملک امتیاز کو مقدمہ کی انکوائری آفیسر مقرر کر دیا ہے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر ہو گی۔

سابق ایم پی اے طاہر نوید چوہدری کے بھائی نیئر ندیم کو منشیات کے مقدمہ میں چالان
Shares:







