بھیرہ شدید بارشوں سے دریائے جہلم میں متوقع سیلاب کے خطرہ کی اطلاع کے باوجود مقامی انتظامیہ نے دریا کنارے آباد لوگوں کو ابھی تک کسی حفاظتی اقدام سے آگاہ نہیں کیا اور نہ ہی کوئی فلڈ ریلیف کیمپ بنایا گیا ہے۔ دریا کے کنارے آباد بعد مواضعات دھیلا، اچراں، ودھن، اتمان سید پور، جھمٹ رانجھیانوالا،سنگھ معافی، ہطار معافی، کوہلیاں اور دیگر مواضعات کے عوام نے انتظامیہ کی لا پرواہی پر احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ کہ دریا کنارے آباد مواضعات کو متوقع سیلابی پانی سے بچاو کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں اور عوام کو پانی آمد کی بروقت اطلاع کے لئے انتظامات کریں تاکہ مال مویشیوں کو بروقت محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا سکے۔
ب
بھیرہ شدید بارشوں سے دریائے جہلم میں متوقع سیلاب کے خطرہ کی اطلاع
Shares: