تحصیل بار بھیرہ کے سابق جنرل سیکرٹری مہر محمد نواز ایڈووکیٹ نے گورمے سوئیٹس اینڈ بیکر بھیرہ کو قانونی کارروائی کے لیے نوٹس دے دیا ہے

0
55

بھیرہ(نامہ نگار)زائدالمیعاد اشیاء خورد و نوش کی فروخت پر تحصیل بار بھیرہ کے سابق جنرل سیکرٹری مہر محمد نواز ایڈووکیٹ نے گورمے سوئیٹس اینڈ بیکر بھیرہ کو قانونی کارروائی کے لیے نوٹس دے دیا ہے۔الوکیل لا ایسوسی ایٹس کی طرف سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ زائدالمیعاد اشیاء فروخت کر کے عوام کی صحت سے کھیل رہے ہیں جس سے آپ کو متعدد بار آگاہ بھی کیا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ خریدی گئی اشیاء کے زائدالمیعاد ہونے کی نشاندہی پر عملہ نے مہر محمد نواز ایڈووکیٹ سے غیر شائستہ رویہ اختیار کیا نوٹس میں پنجاب فوڈ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ افسران سے کہا گیا ہے زائدالمیعاد اشیاء کی فروخت پر گورمے بیکرز کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

Leave a reply