سرگودھا ڈی پی او فیصل گلزار کی طرف سے پولیس افسران کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا

سرگودھا ڈی پی او فیصل گلزار کی طرف سے پولیس افسران کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا
ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا افضال احمد کوثر مہمان خصوصی تھےایس ایس پی آر آئی بی نجیب الرحمن بگوی ایس پی انویسٹیگیشن ملک امتیاز محمود سمیت ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی شرکت افسران سے بات کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس افسر فیصل گلزار نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کرنا ہے
آر پی او سرگودھا کی قدم قدم پر رہنمائی اور حوصلہ افزائی پر ان کے مشکور ہیں ریجنل پولیس افسر سرگودھا افضال احمد کوثر نے کہا کہ ھم سب ایک خاندان ہیں اور ھماری عزت سانجھی ہے آپ بلحاظ عہدہ میرے لیے بچوں کی طرح ہیں ہر ایس ایچ او ایس ڈی پی او اپنی جگہ پر لیڈر ہے اور اس کے لیے بہت محنت کرنا پڑتی ہے
سرگودھا آپ کے کردار سے آپ کی عزت ہے
ھمیں اپنی ٹیم کی ویلفیر کا خیال رکھنا چاہیے پولیس کی کارکردگی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تسلی بخش ہے مشکلات چاہے جیسی بھی ہوں ھمارے جذبے بلند ہیں ڈی پی او فیصل گلزار اور ان کی ٹیم کو جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کامیاب کاروائیوں پر مبارک باد دیتا ہوں اور امید ہے کہ آپ اسی طرح محنت اور لگن سے اپنے فرائض سر انجام دیتے رہیں گے۔

Comments are closed.