بھیرہ علاقہ کو دریائے جہلم کے سیلابی پانی

بھیرہ علاقہ کو دریائے جہلم کے سیلابی پانی سے بچاؤ کے لیے قائم بھیرہ پروٹیکشن بند اور کلیان پور بند جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ انتظامیہ نے شدید بارشوں سے پیدا ہونے والی متوقع سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری ہونے کے باوجود بند میں پڑنے والے بڑے بڑے شگاف پر کرنے کے لئے ابھی تک کوئی اقدامات نہیں اٹھائے۔ محمد الیاس، اختر حسین، انتظار احمد، فتح محمد، محمد بشیر، محمد رفیق اور حافظ محمد عمران نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انتظامیہ کی نااہلی کا نوٹس لیتے ہوئے پڑنے والے شگافوں کو پر کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں میں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت میں سیلابی پانی شہری علاقوں میں داخل نہ ہو سکے۔

Comments are closed.