بھیرہ مرکزی جامع مسجد بگوی میں معتکفین کی خدمت سے معذرت
بھیرہ مرکزی جامع مسجد بگویہ بھیرہ میں معتکفین کی خدمت سے معذرت کرلی ہے مجلس کے امیر ابرار احمد بگوی نے بتایا کہ گزشتہ سال 42 اجتماعی معتکفین کی خدمت کا فریضہ انجام دیا گیا مگر اس مرتبہ وبائی امراض کے خدشہ کے پیش نظر مرکزی جامع مسجد بگویہ بھیرہ میں اجتماعی اعتکاف پر پابندی لگا دی گئی ہے انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں لوگ اپنے گھروں میں معتکف رہیں اور ملک کی سلامتی ترقی اور وبائی امراض کے خاتمہ کے لیے دعا کریں