بھیرہ شہر میں ہونے والے ترقیاتی کاموں میں ناقص مٹیریل کے استعمال کی شکایات

بھیرہ شہر میں ہونے والے ترقیاتی کاموں میں ناقص مٹیریل کے استعمال کی شکایات پر وزیر اعلی پنجاب شکایت سیل سرگودھا ڈویژن کے چیئرمین حسن انعام پراچہ نے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر کے ٹھیکیداروں کو ادائیگی روکنے کا حکم دیا ہے۔ شہر میں چار کروڑ روپیہ کی گرانٹ سے جاری اکثر ترقیاتی کاموں میں ناقص مٹیریل اور ورک آرڈر کے مطابق کام نہ کرنے کی شکایات بھی ہیں۔ دروازہ چک والا بھیرہ میں لگائی گئی بغیر کناروں کے ٹف ٹائل غیر ہموار اور جگہ جگہ سے بیٹھ گئی ہے جبکہ دیگر اکثر ترقیاتی کاموں کی بھی یہی صورتحال ہے۔ عوام نے وزیراعظم کے معاون خصوصی چوہدری ندیم افضل چن،چیئرمین شکایت سیل سرگودھا ڈویژن حسن انعام پراچہ، ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سے مطالبہ کیا ہے کہ تعمیراتی کاموں میں ہونے والے نقائص کو دور کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں تاکہ قومی سرمایہ ضائع ہونے سے بچ سکے۔

Comments are closed.