بھیرہ وزیراعظم کے گرین کلین پاکستان پروگرام کے تحت گزشتہ سال اگست میں بھیرہ کے لئے سرکاری سطح پر دو ہزار پودے فراہم کیے گئے جن میں سے چند ایک کے فوٹو سیشن کے بعد بقیہ پودے انتظامیہ کی عدم دلچسپی کی نذر ہو کر اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ کے دفتر کے باہر اور بلدیہ بھیرہ میں پڑے پڑے خشک ہو گئے تھے۔سماجی رہنماؤں محمد اختر، مظہر اقبال، سکندر حیات، محمد اویس اور محمد سرفراز نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ سال فراہم کردہ پودوں کے بارے میں انکوائری کرا کے قومی مہم کی ناکامی کا سبب افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کریں اور اس سال شروع ہونے والی شجر کاری کی قومی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے مناسب اقدامات اٹھائیں۔

Shares: