سرگودہا۔ کمشنر ڈاکٹرفرح مسعود اور ریجنل پو لیس آفیسر افضال احمد کوثر کا اندرون شہر سے نکلنے والے عزاداری

سرگودہا۔ کمشنر ڈاکٹرفرح مسعود اور ریجنل پو لیس آفیسر افضال احمد کوثر کا اندرون شہر سے نکلنے والے عزاداری جلوسوں کے روٹس کا نقطہ آغاز سے اختتام تک کا تفصیلی دورہ ۔
ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیر شیخ اور ڈی پی او فیصل گلزار سمیت دیگر انتظامی و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور ممبران ضلعی امن کمیٹی بھی ہمراہ تھے۔
ڈویژنل افسران نے امام بارگاہوں میں سیکورٹی کیمروں کی تنصیب، جلوسوں کے روٹس پر صفائی ستھرائی ، سیکورٹی انتظامات، ضروری تعمیر و مرمت اور سٹریٹ لائٹس کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر کمشنر سرگودھا ڈاکٹر فرح مسعود نے کہا کہ ریسیکو 1122 محکمہ صحت، میونسپل حکام اور دیگر متعلقہ محکمے 24 گھنٹے چوکس و الرٹ ہیں۔
محرم الحرام کے آغاز سے ہی ڈویژنل انتظامیہ الرٹ ہے اور چاروں اضلاع میں تمام انتظامات کی براہ راست نگرانی کی جا رہی ہے۔
ضلعی انتظامیہ محرم الحرام کے لیے جاری کردہ ضابطہ اخلاق اور کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائے گی تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے محفوظ رہا جا سکے۔
تمام مسالک کے اکابرین مثالی امن کے لیے متحد رہیں تاکہ گذشتہ ادوار کی طرح ڈویژن کی فضا کو خوشگوار رکھا جا سکے۔
ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا افضال احمد کوثر نے کہا کہ عزاداری جلوسوں اور مجالس کے اوقات کار پر کوئی کمپرومائیز نہیں کیا جائے گا۔
پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ ہیں۔

Comments are closed.