تعبیر ویلفیئرفاؤنڈیشن پاکستان کی طرف سے پہلی بار تحصیل بھیرہ سے لے کر ملک وال تک انسانیت کی خدمت کرنے والے تمام فاونڈیشن

0
69

تعبیر ویلفیئرفاؤنڈیشن پاکستان کی طرف سے پہلی بار تحصیل بھیرہ سے لے کر ملک وال تک انسانیت کی خدمت کرنے والے تمام فاونڈیشن کے ممبران کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کے لئے ایک سمینارمنعقد کیا گیا
اس سمینار کے اندر تمام فاؤنڈیشنز نے اپنی ٹیم کا تعارف ، ٹیم ورک ، اپنے مستقبل کے منصوبوں کو تمام فاؤنڈیشنز کے ساتھ شیئر کیا اور ایک پلیٹ فارم پر منظم رہ کر ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بنایا ، اس سمینار کے اندر رحمت انسانیت فاؤنڈیشن ملک وال ، الخدمت فاؤنڈیشن ، ٹیم ہوپ چک مبارک ، ہیلپنگ ہینڈذ فاؤنڈیشن ڈھل ، بولا بالا فاؤنڈیشن ، چک سیداں فاؤنڈیشن ، ٹیم سرعام بھیرہ، گرین ٹیم میانی ، ساجد بلڈ کارنر میانی، تحفظ حقوق انسانیت سوسائٹی میانی ، رضا کار ٹیم ، ٹائیگر فورس بھیرہ ، فاطمہ حیات فاؤنڈیشن اور میڈیا نمائندگان کے نمائندہ شریک ہوئے ۔ تمام فاؤنڈیشنز نے تعبیر ویلفیئر فاؤنڈیشن کے اس احسن اقدام کو سراہا اور تعبیر ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرنے کے عزم کو یقینی بنایا آخر میں تعبیر ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے تمام مہمانوں کے لیے پرتکلف چائے پارٹی کا بھی اہتمام کیا گیا

Leave a reply