بھیرہ موضع چاوہ کے قریب سیم نالا میں شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ رقبہ زیر آب ا ٓگیا
بھیرہ موضع چاوہ کے قریب سیم نالا میں شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ رقبہ زیر آب ا ٓگیا جس سے دھان، مکئی اور سبز چارہ کی کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔ پانی جناح قالونی اور اس سے ملحقہ بستیوں میں 3سے 4فٹ تک گھروں میں داخل ہونے سے لاکھوں روپیہ کا گھریلو سامان تباہ ہو گیا۔ رابطہ سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں۔ گذشتہ روز ہونے والی تباہ کن بارش سے پہلے ہی نشیبی علاقے پانے میں ڈوب گئے تھے۔ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ متعلقہ آفسران کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں ذرعی رقبہ سے پانی کی نقاصی کے لیے پیٹر انجن اور پمپس پہنچا دیئے گئے ہیں اور سیم نالا کے پشتوں کو مضبوط بنانے کا عمل جاری ہے۔ تحصیل کونسل اور ریونیو سٹاف نے موقع پر پہنچ پر ریسکیو کا عمل شروع کر دیا ہے۔ ریونیو آفیسر چوہدری احسان الہی نے گرداور خضر حیات اور پٹواریان چوہدری محمد اسلم، محمد ریاض، محمد اشرف بھٹی اور نصیر احمد کو حکم دیا ہے کہ وہ حالات معمول پر آنے تک متاثرہ علاقہ میں ہی ڈیوٹی انجام دیں گے اور پانی سے ہونے والے نقصانات کی فوری تفصیلی رپورٹ مرتب کریں۔ متاثرہ علاقوں میں بروقت حفاظتی اقدامات نہ کرنے اور لوگوں کو جان و مال کو محفوظ نہ بنانے پر علاقہ کے لوگوں نے اسسٹنٹ کمشنر واثق ہرل کی لاپرواہی پر احتجاج کرتے ہوئے کمشنر سرگودھا اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے اپیل کی ہے کہ وہ کھڑی فصلوں اور دیگر نقصانات کے بروقت ازالہ کے لیے اقدامات اٹھائیں۔